سیالکوٹ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کومولی کی کاشت ستمبر سے اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) پسرور سجاد حیدر نے کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مولی کی کاشت کے لئے اس کے بیج بذریعہ کیرا کاشت کریں اور 3.4 فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار 40 دن میں تیار ہو جانے والے …
سیالکوٹ،کاشتکاروں کومولی کی کاشت اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کومولی کی کاشت ستمبر سے اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) پسرور سجاد حیدر نے کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مولی کی کاشت کے لئے اس کے بیج بذریعہ کیرا کاشت کریں اور 3.4 فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار 40 دن میں تیار ہو جانے والے مولی منو ،گرین یک، لال پری اور آل سیزن کے بیج کاشت کریں۔انہوں نے بتایا کہ مولی کی فصل کاشت کرنے کے لئے ضروری ہے کہ بیج حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی بتائی ہوئی مقدار 75 سینٹی میٹر کی کھیلیوں کے دونوں کناروں پر کاشت کیا جائے اور نائٹروجن 9 کلو گرام،فاسفورس، 23 کلو گرام اور پوٹاش25 کلوگرام فی ایکڑ ڈالی جائے۔








