سیالکوٹ،کاشتکاروں کو لہسن کی کاشت رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈسکہ محمد یوسف نے کاشتکاروں کو لہسن کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

سیالکوٹ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈسکہ محمد یوسف نے کاشتکاروں کو لہسن کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ کاشتکار لہسن کی بہتر پیداوار کےلئے160 کلوگرام فی ایکڑ صحت مند بیج کا استعمال کریں، فصل کی کاشت کے لئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار لہسن کی کاشت کےلئے زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں اور گوبر کی گلی سڑی 20 سے25 ٹن کھاد ڈال کر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل تین مرتبہ کلٹی ویٹر چلا کر سہاگہ دے کر زمین کو ہموار کرلیں، لہسن کی گلابی اور جی ایس ون منظور شدہ اقسام کاشت کرکے اچھی پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔