سیالکوٹ،کاشتکاروں کو ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔27مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرلیں ۔ ترجمان محکمہ زراعت نے اے پی پی کوبتایا کہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت30اپریل تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے قبل کھیت میں گوبرکی گلی سڑی کھادڈال کر ہل چلاتے ہوئے اسے زمین میں اچھی طرح …

سیالکوٹ۔27مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرلیں ۔

ترجمان محکمہ زراعت نے اے پی پی کوبتایا کہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت30اپریل تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے قبل کھیت میں گوبرکی گلی سڑی کھادڈال کر ہل چلاتے ہوئے اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور کھیت کو پانی لگادیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹینڈے کی کاشت کے لئے 3میٹر کے فاصلے پر نشان لگاتے ہوئے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور تین بوری سپرفاسفیٹ’ایک بوری امونیم سلفیٹ ڈالتے ہوئے پٹڑیاں اس طرح بنائیں کہ مصنوی کھادبھی مٹی کی 8 سے 10 سینٹی میٹر کے نیچے آجائےتاکہ بمپر کراپ حاصل کی جا سکے۔

مزید خبریں