سیالکوٹ، زائدالمعیاد زرعی ادویات فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

سیالکوٹ۔8مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نےاسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ کی رپورٹ پر زائدالمعیاد زرعی ادویات فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر مقصود احمد نے’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے زائد المعیاد، جعلی زرعی ادویات اور بغیر ڈیلرشپ فروخت کے خلاف خصوصی مہم کے سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئےتحصیل سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں کی حدود میں واقع …

سیالکوٹ۔8مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نےاسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ کی رپورٹ پر زائدالمعیاد زرعی ادویات فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر مقصود احمد نے’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے زائد المعیاد، جعلی زرعی ادویات اور بغیر ڈیلرشپ فروخت کے خلاف خصوصی مہم کے سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئےتحصیل سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں کی حدود میں واقع موضع مراکیوال میں افتخار حسین کی زرعی ادویات کی دکان ملک ایگری سروسزپر چھاپہ مارا جہاں ملزم افتخار حسین زائدالمعیاد زرعی ادویات فروخت کر رہاتھا۔

محکمہ زراعت کی ٹیم نے موقع سےایک لاکھ 78ہزار روپےمالیت کی زائد المعیاد زرعی ادویات برآمد کر لی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے موقع پر موجود تمام زائد المعیاد زرعی ادویا ت کو تحویل میں لے کر ذمہ دارملزم افتخار حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں