سیالکوٹ، کاشتکاروں کو مونگ ، ماش کی فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچائو کے لئے مناسب حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

سیالکوٹ۔14ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مونگ اور ماش کی فصل پر بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کے لئے مناسب حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے ’’اے پی پی“کو بتایا کہ مونگ اور ماش کی اچھی پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا …

سیالکوٹ۔14ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مونگ اور ماش کی فصل پر بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کے لئے مناسب حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے ’’اے پی پی“کو بتایا کہ مونگ اور ماش کی اچھی پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مونگ اور ماش کی فصل کو 3 پانی درکار ہوتے ہیں لہذاپہلاپانی اگاؤکے 3 سے 4ہفتے بعد،دوسرا پانی پھول نکلنے پر،تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اس دوران بارش ہوجائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیزاگر بارش کا زائدپانی کھیت میں جمع ہوجائے تو پانی کےنکاس کابھی فوری انتظام کرنا چاہیے۔