سیالکوٹ ،کاشتکاروں کو میدانی علاقوں میں فصل خزاں کےلئے آلو کی کاشت31 اکتوبر تک مکمل کرنےکی ہدایت
سیالکوٹ ،کاشتکاروں کو میدانی علاقوں میں فصل خزاں کےلئے آلو کی کاشت31 اکتوبر تک مکمل کرنےکی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈسکہ محمد یوسف نے میدانی علاقوں میں فصل خزاں کےلئے آلو کی کاشت 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں آلو کی 3فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میں میدانی علاقوں میں اس کی 2فصلیں موسم بہارو موسم خزاں اور پہاڑی علاقوں میں ایک فصل موسم گرما میں کاشت ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ آلوکی سفید اقسام میں ڈایامنٹ، سانتے، بادشاہ، سلیمی، میلوڈی، چپس کےلئے استعمال ہونے والے آلو کی اقسام میں ہرمس، سٹرنا، لیٹونا، سرخ اقسام میں ایسٹر یکس، کروڈا، برنا،سمپلی ریڈوغیرہ شامل ہیں۔








