صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر اور سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد نے سیالکوٹ چیمبر کے صدر کے دفتر میں سیالکوٹ کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر عثمان منشا کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈسٹری کی قیادت کی ایکسائز آفیسر کے ساتھ ملاقات، پراپرٹی ٹیکس کے مسائل پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر اور سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد نے سیالکوٹ چیمبر کے صدر کے دفتر میں سیالکوٹ کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر عثمان منشا کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد کاروباری برادری کے ارکان کو درپیش ٹیکس سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ملاقات کے دوران ایس سی سی آئی کے نمائندوں نے پراپرٹی ٹیکس اور ٹیکسیشن کے دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے ان خدشات کو اجاگر کیا جو چیمبر کے ارکان کے لیے مسائل کا باعث بن رہے ہیں۔اس ملاقات میں سیالکوٹ چیمبر اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کرنے کا موقع بھی ملا، تاکہ ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل میں آسانی پیدا کی جا سکے۔سیالکوٹ چیمبر کی قیادت نے امید ظاہر کی کہ اجلاس میں اٹھائے گئے مسائل پر مناسب توجہ دی جائے گی اور کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کی سہولت کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ملاقات میں دونوں فریقین نے سیالکوٹ میں کاروبار پر اثر انداز ہونے والے ٹیکسیشن کے امور پر باہمی رابطے اور تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔







