سید یوسف رضا گیلانی کاپاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثہ پر افسوس کا اظہار، پائلٹس کی شہادت پر تعزیت

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، افسوسناک حادثہ کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے شہید پائلٹس کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، افسوسناک حادثہ کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے شہید پائلٹس کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہید پائلٹس کی ملک و قوم کے لئے خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید پائلٹس کے درجات بلند ا ور انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔