چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درا زندہ میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
سید یوسف رضا گیلانی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درا زندہ میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دہشتگردوں کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمے اور اس میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔








