اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):سیمنٹ سازی شعبہ کے منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیمنٹ کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں سیمنٹ ساز فیکٹریوں کو مجموعی طور پر 90.68 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت …
سیمنٹ سازی شعبہ کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 6 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):سیمنٹ سازی شعبہ کے منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیمنٹ کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں سیمنٹ ساز فیکٹریوں کو مجموعی طور پر 90.68 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سیمنٹ ساز فیکٹریوں کو 85.6 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی میں بیسٹ وے سیمنٹ کمپنی کو 11.095 ارب روپے، چراٹ سیمنٹ کو 4.11 ارب روپے ، ڈی جی خان سیمنٹ 5.85 ارب روپے ، فوجی سیمنٹ 7.31 ارب روپے ، کوہاٹ سیمنٹ 5.56 ارب روپے ، لکی سیمنٹ 48.031 ارب روپے ، میپل لیف سیمنٹ 5.84 ارب روپے اور پائنیئر سیمنٹ کو 2.87 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے اور جنوبی شہروں میں 1444 روپے ریکارڈ کی گئی۔ شمالی شہروں میں پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت میں تقریباً 6.7 فیصد کی کمی جبکہ جنوبی شہروں میں 4.1 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔








