اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ما ہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 206.72ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.91فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کا …
سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ما ہ میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ما ہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 206.72ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.91فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 188.091ملین ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا ۔ جنوری میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 33.55ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 62.75فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 20.61ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر52.30فیصد کا اضافہ ہوا۔
دسمبرمیں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو22.035ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا جو جنوری میں بڑھ کر 33.55ملین ڈالر ہوگیا۔اعدادوشمارکے مطابق مقداری لحاظ سے مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں 0.33فیصد کی نمو ہوئی۔
مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 5920700میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئیں ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 527307میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔








