سیمنٹ کی برآمدات 4.02 فیصد اضافے سے 343.054 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں

سیمنٹ کی برآمدات مالی سال 2026 کے دوران 4.02 فیصد اضافے سے 343.054 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی سیمنٹ برآمدات مالیت کے لحاظ سے 343.054 ملین ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2024-25کے اسی عرصے میں یہ 329.795 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):سیمنٹ کی برآمدات مالی سال 2026 کے دوران 4.02 فیصد اضافے سے 343.054 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی سیمنٹ برآمدات مالیت کے لحاظ سے 343.054 ملین ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2024-25کے اسی عرصے میں یہ 329.795 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران حجم کے لحاظ سے سیمنٹ کی برآمدات میں 4.07 فیصد کمی آئی اور یہ 97 لاکھ 53 ہزار 815 میٹرک ٹن سے کم ہو کر 87 لاکھ 53 ہزار 815 میٹرک ٹن رہ گئیں۔سالانہ بنیادوں پر جون 2026ء میں سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور جون 2026 کے دوران برآمدات 36.09 فیصد کم ہو کر 26.746 ملین ڈالر رہیں جبکہ جون 2025ء میں یہ 41.848 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں تاہم ماہانہ بنیاد پر صورتحال نسبتاً بہتر رہی اور جون 2026ء میں سیمنٹ کی برآمدات 6.12 فیصد بڑھ گئیں۔ مئی 2026ء میں سیمنٹ کی برآمدات 25.204 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو جون 2026ء میں بڑھ کر 26.746 ملین ڈالر ہو گئیں۔

 

مزید خبریں