ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 2 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1487 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.37 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1482 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 2 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1502 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.91 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1489 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے، راولپنڈی 1433، گجرانوالہ 1520، سیالکوٹ 1500، لاہور 1509، فیصل آباد 1490، سرگودھا 1530، ملتان 1513، بہاولپور 1533، پشاور 1493 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1400 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 2 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1404 ، حیدر آباد 1498، سکھر 1550، لاڑکانہ 1470، کوئٹہ 1490 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔









