اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 12 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.22 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ …
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 12 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.22 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1395 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 12 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1438 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.42 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1444 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق 8 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1390، راولپنڈی 1387، گوجرانوالہ 1420، سیالکوٹ 1410، لاہور 1447، فیصل آباد 1420 ، سرگودھا 1457، ملتان 1446، بہاولپور 1440 ، پشاور 1418 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 8 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1390، حیدرآباد 1435، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1447 روپے ریکارڈ کی گئی۔








