وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد یحییٰ اخوندزادہ کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں کابینہ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سینئر افسر محمد یحییٰ اخوندزادہ کا تبادلہ، خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد یحییٰ اخوندزادہ کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں کابینہ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یحییٰ اخوندزادہ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔ ان کا تبادلہ سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت فوری طور پر تا حکمِ ثانی عمل میں لایا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے محمد یحییٰ اخوندزادہ انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
وہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں سیکرٹری صحت، سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری تعلیم کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی و شمالی وزیرستان میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔








