اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے گجرات میں پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے اندوہناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ پنجاب پولیس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائے گی تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ …
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا گجرات میں پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے اندوہناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے گجرات میں پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے اندوہناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ پنجاب پولیس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائے گی تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں اور انصاف ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔








