کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور نے پاکستان آئل رولز 2016 میں ترمیم، اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 30 میں ترمیم اور اوگرا میں ممبر لاء کی شمولیت سے متعلق ترمیم کے مسودوں کی منظوری دے دی
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور کا اجلاس ، متعدد قانون سازی سے متعلق مسودوں کی منظوری دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور نے پاکستان آئل رولز 2016 میں ترمیم، اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 30 میں ترمیم اور اوگرا میں ممبر لاء کی شمولیت سے متعلق ترمیم کے مسودوں کی منظوری دے دی۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف قانونی و انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور متعدد قانون سازی سے متعلق مسودوں کی منظوری دی گئی۔
کابینہ کمیٹی نے پاکستان آئل رولز 2016 میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جبکہ اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 30 میں ترمیم اور اوگرا میں ممبر لا کی شمولیت سے متعلق ترمیم کا مسودہ بھی منظور کرلیا۔کمیٹی نے پاکستان میرین اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرونکس آرڈیننس 1979 کی منسوخی سے متعلق بل کے مسودے کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی فلڈ کمیشن کی بحالی، تنظیم نو اور اصلاحات سے متعلق مسودہ بل 2026 بھی منظور کرلیا گیا۔







