سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی پر اظہارِ تحسین

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں ناکام بنائی جائیں گی، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لیے سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور مسلسل کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں، ملک میں امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔