سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو افسران کی شہادت پر اظہار افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو افسران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شہید افسران کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو افسران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شہید افسران کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شہید افسران کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔