اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کو تیسرے شراکت دار کے طور پر دعوت دینے کی پاکستانی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے چین اور خلیجی ممالک کے درمیان نئے تجارتی روٹ کے قیام میں مدد ملے گی۔ گزشتہ روز بیجنگ میں ”اے …
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّد کا سعودی عرب کو حکومت کی پیشکش کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کو تیسرے شراکت دار کے طور پر دعوت دینے کی پاکستانی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے چین اور خلیجی ممالک کے درمیان نئے تجارتی روٹ کے قیام میں مدد ملے گی۔ گزشتہ روز بیجنگ میں ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان اور چین تک محدود نہیں بلکہ یہ خطے اور خطے سے باہر ممالک کے لئے ترقی اور رابطہ کاری کاایک فریم ورک ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان برادراور دوست ملک ہے اور سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سے خطے کے دیگر ممالک کو بھی اس اہم منصوبے میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی جو خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔








