سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دیں گے۔سید یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 153ویں اسمبلی میں شرکت کے لیے متحدہ جمہوریہ تنزانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دیں گے۔سید یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 153ویں اسمبلی میں شرکت کے لیے متحدہ جمہوریہ تنزانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔

وہ اسمبلی میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور اہم علاقائی و عالمی امور، مسئلہ کشمیر اوردنیا میں بڑھتی کشیدگی کےحوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی کے دوران سیدال خان ناصر ان کی وطن واپسی تک سینیٹ کے امور کی نگرانی اور پارلیمانی و انتظامی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔