سیکرٹری آبپاشی کا بلوچستان واٹر ریسورسز بلڈنگ کوئٹہ کا دورہ، آبی وسائل کے موثر انتظام کے اقدامات کو سراہاسیکرٹری آبپاشی کا بلوچستان واٹر ریسورسز بلڈنگ کوئٹہ کا دورہ، آبی وسائل کے موثر انتظام کے اقدامات کو سراہا

کوئٹہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ نے جمعرات کے روز بلوچستان واٹر ریسورسز بلڈنگ کوئٹہ کا دورہ کیا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر بی ڈبلیو آر ڈی ایس پی، سفیان سمیم خان نے منصوبے کی سرگرمیوں اور واٹر ریسورسز انفارمیشن سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں خودکار موسمی اسٹیشنز اور دریاں کی سطح ناپنے کے خودکار سینسرز کے نظام کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جو ایشیائی ترقیاتی بینک …

کوئٹہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ نے جمعرات کے روز بلوچستان واٹر ریسورسز بلڈنگ کوئٹہ کا دورہ کیا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر بی ڈبلیو آر ڈی ایس پی، سفیان سمیم خان نے منصوبے کی سرگرمیوں اور واٹر ریسورسز انفارمیشن سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں خودکار موسمی اسٹیشنز اور دریاں کی سطح ناپنے کے خودکار سینسرز کے نظام کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جو ایشیائی ترقیاتی بینک کے گرانٹ کے تحت نصب کیے گئے ہیں اور صوبے بھر میں پانی کے موثر انتظام کے لیے حقیقی وقت میں ڈیٹا اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بلوچستان واٹر ریسورسز بلڈنگ کی سہولیات، تکنیکی یونٹس، اور ژوب اور مولا دریاں پر جاری منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے پائیدار آبی وسائل کے انتظام اور تکنیکی جدت پر زور دیا۔دورے کے اختتام پر سیکرٹری سہیل الرحمن بلوچ نے منصوبے کے تحت کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ واٹر ریسورسز انفارمیشن سسٹم کو مزید مضبوط بنانے اور ڈیٹا انضمام کے نظام کو بہتر کرنے سے بلوچستان میں آبی منصوبہ بندی اور نظم و نسق میں بہتری آئے گی۔

اس موقع پرچیف انجینئر کوئٹہ زون بشیر ترین، چیف انجینئر خضدار زون و پروجیکٹ ڈائریکٹر برکت اللہ کاکڑ، چیف انجینئر گِشکور ڈیم یار محمد، ڈائریکٹر ناصر مندوخیل، ڈپٹی ڈائریکٹر عارف مروانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر اواران ڈیم نثار رودینی، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرز ابوبکر، عبدالقادر، خدائے رحیم، جی آئی ایس اسپیشلسٹ جہانگیر خان، اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر اویس خان ودیگر بھی موجود تھے ۔