سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس، گندم سٹاک کی حفاظت حوالے بریفنگ

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری انڈسٹریز و محکمہ خوراک پنجاب احسان بھٹہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا۔ سرکاری و نجی سٹوریج ایریاز میں موجود گندم سٹاک کی صحت بارے بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں مون سون بارشوں کے پیش نظر سٹاک کی حفاظت اور فیومی گیشن اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔ ا س موقع پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہاکہ گندم سٹاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے …

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری انڈسٹریز و محکمہ خوراک پنجاب احسان بھٹہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا۔ سرکاری و نجی سٹوریج ایریاز میں موجود گندم سٹاک کی صحت بارے بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں مون سون بارشوں کے پیش نظر سٹاک کی حفاظت اور فیومی گیشن اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔

ا س موقع پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہاکہ گندم سٹاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے ، انتظامی و سکیورٹی مسائل پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی، افسران انتظامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی حفاظتی سنٹرز پر کسی بھی وقت چیکنگ کی جاسکتی ہے،انتظامی نااہلی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،احسان بھٹہ نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع میں آٹا قیمتوں کی آن لائن پورٹل سے نگرانی کی جائے گی۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام پوائنٹس کی جیو ٹیگنگ تصاویر بھی شیئر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اضلاع میں موجود تمام برانڈز کے آٹے کی قیمت اور معیار بارے فوڈ کنٹرولر ذمہ دار ہوگا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شعیب جدون، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل نعمان حفیظ ،ڈپٹی سیکرٹری فوڈ فیصل عباس و دیگر نے شرکت کی۔

مزید خبریں