سیکرٹری جنرل او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کیلئے سفارشات کی توثیق ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کا مطالبہ

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کیلئے سفارشات کی توثیق کردی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کیلئے سفارشات کی توثیق کردی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل امسبلی کے اجلاس کے موقع پر جموں و کشمیر سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں بیگناہ کشمیری شہریوں کیخلاف مسلسل بھارتی جارحیت بھارتی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دی گئی ۔ رابطہ گروپ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر میں غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا بھی مطالبہ کیا۔ اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی ۔ آذربائیجان اور ترکی کے وزراءخارجہ، اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر اور وزارت خارجہ امور نائجر میں ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس میں شرکت کی۔ آذاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اجلاس میں کشمیری عوام کی حقیقی نمائندگی کر رہے تھے۔

مزید خبریں