سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کےی برسی پر خراج عقیدت

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کےی برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان میں سیدنیر حسین بخاری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف تحریکِ بحالیِ جمہوریت کی بنیاد رکھی اور جمہوریت پر شب خون کے خلاف جرات مندانہ آواز بلند کی۔

بیگم نصرت بھٹو نے آئین شکن قوتوں کے خلاف جمہوری جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ آمریت کے سیاہ دور میں بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی شمع روشن رکھی۔دلیرانہ جدوجہد کے باعث بیگم نصرت بھٹو کو مادرِ جمہوریت کا خطاب ملا۔بیگم نصرت بھٹو نے قومی رہنما کی حیثیت سے تحریکِ بحالیِ جمہوریت کی قیادت کی۔ بھٹو ازم پر کاربند جیالے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور آئین کی بالادستی اور پارلیمان کے وقار کے تحفظ کے مشن پر قائم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔