سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے قابل احترام اساتذہ اکرام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے اساتذہ اکرام کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے قابل احترام اساتذہ اکرام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ اکرام علم کی روشنی کے مینار ہیں، علم کی شمعیں جلائے رکھنے اور چراغ روشن کرنے والے اساتذہ کو سلام۔
عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اساتذہ اکرام مستقبل کے معمار تیار کرتے اور ان کی اعلیٰ کردار سازی کرتے ہیں، تمام اساتذہ کی فروغ تعلیم کےلئے محنت، خلوص بے لوث خدمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید نے ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے سرکاری سطح پر مفت تعلیم پروگرام دئیے اور علم کے متلاشی طلباء کےلئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ادوار میں ملک بھر میں جدید سائنسی علوم بشمول انجینئرنگ میڈیکل شعبوں کی یونیورسٹیاں قائم کیں ، اساتذہ اکرام کی تعلیمی استعداد بڑھانے اور طلباء کے روشن مستقبل کیلئے بیرون ملک وظائف سہولت دی گئی۔







