سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد ادریس عباسی اور ناظم اعلیٰ زراعت ڈاکٹر اعجاز خان کا توسیع سرکل کہوڑی ضلع مظفرآباد کا دورہ

مظفر آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک، اسما و آبپاشی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد ادریس عباسی اور ناظم اعلیٰ زراعت ڈاکٹر اعجاز خان نے توسیع سرکل کہوڑی ضلع مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر TARU ملک محمد عامر،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعتڈاکٹر خوش بخت زاہد، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر سید غلام مرتضی گیلانی، پبلسٹی آفیسر سندس …

مظفر آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک، اسما و آبپاشی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد ادریس عباسی اور ناظم اعلیٰ زراعت ڈاکٹر اعجاز خان نے توسیع سرکل کہوڑی ضلع مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر TARU ملک محمد عامر،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعتڈاکٹر خوش بخت زاہد، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر سید غلام مرتضی گیلانی،

پبلسٹی آفیسر سندس سلیم، زراعت آفیسر سرکل کہوڑی جاوید احمد خان اور فیلڈ عملہ سرکل کہوڑی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری زراعت نے سرکل آفس میں تنصیب کردہ ٹنل، اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ زرعی مشینری ہینڈ ڈریون ٹریکٹر (منی ٹریکٹر)، پاور سپرئیر اور دیگر زرعی مشینری کا معائنہ کیا، سرکل آفس کے احاطہ میں زیتون کا پودہ تنصیب کرتے ہوئے رواں سیزن 2026 کی شجر کاری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔