سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،سپورٹس پروگرامز اور اہم امور بارے تبادلہ خیال

سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمٰن کی زیر صدارت جون میں ہونے والے سپورٹس پروگرامز اور اہم امور بارے اجلاس منعقد ہوا۔ پیر کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی،ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز محمد فہد سمیت سپورٹس بورڈ پنجاب

لاہور۔1جون (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمٰن کی زیر صدارت جون میں ہونے والے سپورٹس پروگرامز اور اہم امور بارے اجلاس منعقد ہوا۔ پیر کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی،ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز محمد فہد سمیت سپورٹس بورڈ پنجاب اور پی ایم یو سپورٹس کے افسران نے شرکت کی ۔ سیکرٹری فضل الرحمٰن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جون سے پہلے سپورٹس کی تمام ترقیاتی سکیموں کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔ سپورٹس سکیموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے،میں خود پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس سکیموں اور سٹیڈیمز کا جائزہ لے رہا ہوں، حالیہ دنوں میں سیالکوٹ، ڈسکہ اور گجرات کے سپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا ہے جبکہ باقی اضلاع کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی مرحلہ وار جائزہ لوں گا۔

فضل الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سکولز گیمز کی تیاریوں میں مزید تیزی لائی جائے ہر سوموار کو سکولز گیمز اور دیگر سپورٹس پروگرامز کی پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 2026 کو ’’نوجوانوں کا سال‘‘ قرار دیا ہے اور ہمارا فوکس نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے،نوجوانوں کے لیے سالانہ سپورٹس کیلنڈر ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت ہر ماہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ گراس روٹ لیول پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے۔انہوں نے کہا ہے کہ سپورٹس کمپلیکس میں ہیومن ریسورس کے مسائل کو بھی جلد حل کر دیا جائے گا۔