سی ای او پاکستان فرنیچر کونسل کی مکہ ریجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے مکہ ریجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع بالخصوص حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے مملکت کے شانہ بشانہ غیر متزلزل طور پر کھڑے ہیں۔بدھ کو جاری بیان میں انہوں …

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے مکہ ریجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع بالخصوص حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے مملکت کے شانہ بشانہ غیر متزلزل طور پر کھڑے ہیں۔بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کے امن و تحفظ کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش پوری امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور اس کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر تے ہیں اور حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات مذہبی، تاریخی اور عوامی بنیادوں پر استوار ہیں، جنہیں کوئی بھی مذموم کارروائی متاثر نہیں کر سکتی۔