سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے تحت جاری مالی سال کے دوران 40 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے اسلامی مالیات کے تحت جاری مالی سال کے دوران 40 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔ سی ڈی این ایس کے ایک اہلکار نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ جاری مالی سال کے دوران یکم جولائی سے لے کر 28 فروری تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے تحت 40 ارب روپے کی بچتیں حاصل …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے اسلامی مالیات کے تحت جاری مالی سال کے دوران 40 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔ سی ڈی این ایس کے ایک اہلکار نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ جاری مالی سال کے دوران یکم جولائی سے لے کر 28 فروری تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے تحت 40 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔

جاری مالی سال کے دوران ادارے نے اسلامی مالیات کے تحت 50 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی مالیات کے شعبے میں کامیابیوں سے ظاہر ہورہا ہے کہ سود سے پاک بچتوں اور سرمایہ کاری کے آلات میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاری مالی سال کےلئے اسلامی مالیات کے تحت بچتوں کا 94فیصد ہدف 8 ماہ میں ہی حاصل کرلیا گیا ہے،

مالی سال کے باقی عرصے میں اسلامی مالیات کو مزید فروغ دینے کےلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اورہمیں امید ہے کہ اس سے ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیات کے تحت ارب روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں جبکہ مالی سال 2024میں یہ حجم 75 ارب روپے تھا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سی ڈی این ایس میں اصلاحات کا عمل بھی جاری ہے، ادارے کے صارفین کےلئے اے ٹی ایم کی سہولت پہلے سے فراہم کردی گئی ہے۔