دمشق۔28نومبر (اے پی پی):شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغربی علاقے بیت جن میں اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شہید ہو گئے۔ شنہوا نے شام کے سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح بیت جن میں فضائی حملے کئے جس کے باعث متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ علاقے میں اسرائیلی ڈرونز کی مسلسل …
شام ،اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شہید

مزید خبریں
دمشق۔28نومبر (اے پی پی):شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغربی علاقے بیت جن میں اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شہید ہو گئے۔ شنہوا نے شام کے سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح بیت جن میں فضائی حملے کئے جس کے باعث متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ علاقے میں اسرائیلی ڈرونز کی مسلسل پروازیں ریسکیو کارروائیوں میں شدید رکاوٹ بن رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ حملے اُس وقت تیز ہوئے جب ایک اسرائیلی فوجی گشتی ٹولی بیت جن میں داخل ہوئی اور مقامی باشندوں نے اسے گھیر لیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور شدید بمباری ہوئی۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ دمشق کے المواسہ ہسپتال میں ایک خاتون کی نعش اور 11 زخمی لائے گئے، زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
زخمیوں کی حالت درمیانی سے تشویشناک بتائی گئی ہے۔حملے کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہو گئی ہے، اور درجنوں خاندان بیت جن چھوڑ کر نسبتاً محفوظ علاقوں کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران بیت جن اور مزرعت بیت جن کے درمیان سڑک پر بھی اسرائیلی ڈرون سرگرم رہے۔
ادھر شامی سول ڈیفنس نے اپنے سرکاری ٹیلی گرام چینل پر بتایا کہ اس کے امدادی اہلکار نہ پھٹنے والے بارودی مواد اور قصبے کے داخلی راستوں پر جاری اسرائیلی حملوں کے باعث متاثرہ علاقے میں داخل نہیں ہو پا رہے جس سے زخمیوں کی زندگیاں مزید خطرے میں ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز قصبے سے نکل کر اس کے مضافات میں واقع بات الوردة کی پہاڑی پر دوبارہ تعینات ہو گئی ہیں۔اموات کی حتمی تعداد اور تباہی کی مکمل تفصیل سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔








