خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کی جانب سے دوطرفہ تعلقات سے متعلق ایک تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ پیغام نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے ریاض میں وزارت کے دفتر پر مملکت میں قطر کے سفیر بندر محمد العطیہ کا استقبال کرتے ہوئے وصول کیا۔اس استقبال کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف …
شاه سلمان کو امیر قطر کا تحریری پیغام موصول

مزید خبریں
ریاض ۔20اکتوبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کی جانب سے دوطرفہ تعلقات سے متعلق ایک تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ پیغام نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے ریاض میں وزارت کے دفتر پر مملکت میں قطر کے سفیر بندر محمد العطیہ کا استقبال کرتے ہوئے وصول کیا۔اس استقبال کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں ان کو فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔







