شعبہ سوائل سائنسز فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام زرعی سیمینار کا انعقاد

بہاولپور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):شعبہ سوائل سائنسز فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام فصلوں اور انسانی صحت کے لیے آئرن کی اہمیت کے موضوع پر زرعی سیمینار موضع بھیانی، یونین کونسل شیخواہن، تحصیل خیرپور ٹامیوالی ضلع بہاولپور میں منعقد ہوا۔اس قومی سطح کے پروگرام میں 200 سے زائد کسانوں نے بھرپور شرکت کی اور فصلوں کی پیداوار اور انسانی غذائیت میں آئرن کی اہمیت …

بہاولپور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):شعبہ سوائل سائنسز فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام فصلوں اور انسانی صحت کے لیے آئرن کی اہمیت کے موضوع پر زرعی سیمینار موضع بھیانی، یونین کونسل شیخواہن، تحصیل خیرپور ٹامیوالی ضلع بہاولپور میں منعقد ہوا۔اس قومی سطح کے پروگرام میں 200 سے زائد کسانوں نے بھرپور شرکت کی اور فصلوں کی پیداوار اور انسانی غذائیت میں آئرن کی اہمیت پر مفید گفتگو کی۔ڈاکٹر اظہر حسین ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سوائل سائنس فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے شرکاء کو فصلوں اور انسانی صحت کے لیے آئرن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئرن فصلوں کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور انسانی صحت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔

ڈاکٹر حافظ تنویر احمد نے آئرن کے استعمال کے طریقے، اس کی کمی کی علامات اور بہتر نظم و نسق کے طریقہ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی تاکہ زمین کی زرخیزی اور فصلوں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔اس موقع پر ڈاکٹر ابوبکر ڈار اور ڈاکٹر ظفر اقبال نے بھی شرکت کی، جنہوں نے تحقیقی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور فصلوں و انسانی صحت کے فروغ کے لیے آئرن کے مؤثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے دوران تیار کردہ مصنوعہ بائیو ایکٹیویٹڈ آئرن اینرچڈ کمپوسٹ بھی کسانوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ پائیدار اور جدید غذائی انتظامی طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔یہ زرعی سیمینار NRPU-HEC پروجیکٹ نمبر 20-15551 کے تحت ڈاکٹر اظہر حسین پرنسپل انویسٹی گیٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی زیرِ نگرانی منعقد کیا گیا۔