خیبرپختونخوا میں ‘عزمِ استحکام’ ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 اہم کمانڈر ز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی۔8اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں ‘عزمِ استحکام’ ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ یہ کارروائیاں مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد خفیہ ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے اہم خارجی کمانڈرز میں خالد رضا، کامران، موسیٰ اور مفتوم شامل ہیں۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔








