وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بڑی اور کامیاب کارروائی پر فورسز کے افسران و جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بڑی اور کامیاب کارروائی پر فورسز کے افسران و جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق محمد حنیف عباسی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد خوارج کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز کا عزم، بہادری اور بلند حوصلہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔محمد حنیف عباسی نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں جن پر قوم کو ناز ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی اور اس قومی مقصد کے لیے قوم اور سکیورٹی ادارے ایک پیج پر متحد ہیں۔








