شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا، آئی ایس پی آر

ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔15اگست (اے پی پی):سکیورٹی فورسزکے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ماراگیا۔

ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارا گیا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا۔ وہ ضلع شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔