شہبازشریف کی ”پاکستان میں سیلاب۔ ایک موسمیاتی قتل ” کے موضوع پر تصویری نمائش میں شرکت

شہبازشریف کی ''پاکستان میں سیلاب۔ ایک موسمیاتی قتل '' کے موضوع پر تصویری نمائش میں شرکت

نیویارک۔23ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ”پاکستان میں سیلاب۔ ایک موسمیاتی قتل ” کے موضوع پر تصویری نمائش میں شرکت کی۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ نمائش اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی لابی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر لگائی گئی ہے جو نیویارک میں 19 سے 25 ستمبر تک ہورہا ہے۔

نمائش میں شرکت پر گلوبل کمیونیکیشن کی انڈرسیکرٹری جنرل ملیسافلیمنگ نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔ تصویری نمائش کا انعقاد وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سیکرٹریٹ لابی میں تصویری نمائش دیکھی۔