شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل ودیگرسامان برآمد

نیو ٹائون پولیس اور شاہین فورس جمشید ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مارمیں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موٹر سائیکل ودیگر سامان برآمد کرلیا۔

کراچی۔ 23 ستمبر (اے پی پی):نیو ٹائون پولیس اور شاہین فورس جمشید ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مارمیں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موٹر سائیکل ودیگرسامان برآمدکرلیا۔بدھ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں اویس ولد طارق محمود، نواب ولد کمال اور نواز ولد گلاب شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔