نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شعیب خان کی زیرِ صدارت اسلام آباد سرکل کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جدید سائبر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
شہریوں کو ڈیجیٹل کرائمز سے مؤثر تحفظ فراہم کرنے کیلئے این سی سی آئی اے اسلام آباد کی خصوصی سائبر ٹیمیں تشکیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شعیب خان کی زیرِ صدارت اسلام آباد سرکل کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جدید سائبر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ خصوصی ٹیمیں انٹرنیشنل سائبر ٹپ لائنز ، چائلڈ پورنوگرافی ، خواتین کو ڈیجیٹل ذرائع سے ہراساں کرنے اور ریاست مخالف مواد و کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شعیب خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سرکل کے افسران پر مشتمل یہ نو تشکیل شدہ ٹیمیں پیشہ ورانہ مہارت اور مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیوں کو مزید تیز کریں گی تاکہ شہریوں کو ڈیجیٹل کرائمز سے مؤثر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔







