شہر بھر کے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ شہر بھر کے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ شہر بھر کے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سکولز میں انسپکشن جاری ہے اور خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر بند کرنے،تمام سکولوں میں صفائی اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے،کلاس رومز کی روشنی اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات بہتر بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ کہ بہترین تعلیمی ماحول اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،طلبا کی حفاظت پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ خطرناک کلاس رومز فوری بند کر کے انکی مرمت کی جائے گی،غیر محفوظ حصوں کو فوری محفوظ بنایا جائے گا،سکولوں میں صفائی،پینے کے پانی اور واش رومز کی حالت بہتر بنانا لازمی ہے،تدریسی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔