صارفین کےلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر7فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):صارفین کےلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ(سی پی آئی ) میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہری علاقوں میں بنیادی افراط زر کی شرح 5.1فیصد اور دیہی علاقوں میں 5.6فیصد رہی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق فروری میں صارفین کےلئے قیمتوں کے عمومی اشاریے میں سالانہ بنیادوں پر7فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):صارفین کےلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ(سی پی آئی ) میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہری علاقوں میں بنیادی افراط زر کی شرح 5.1فیصد اور دیہی علاقوں میں 5.6فیصد رہی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق فروری میں صارفین کےلئے قیمتوں کے عمومی اشاریے میں سالانہ بنیادوں پر7فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ اضافے کی شرح 5.8فیصد جبکہ گزشتہ سال فروری میں 1.5فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ شہری علاقوں میں صارفین کےلئے قیمتوں کے عمومی اشاریے میں فروری کے دوران 6.8فیصد اضافہ ہوا، جنوری میں اضافے کی شرح 5.8 فیصد اور گزشتہ سال فروری میں 1.8فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔

دیہی علاقوں میں صارفین کے لئے قیمتوں کے عمومی اشاریے میں فرور ی کے دوران 7.3فیصد اضافہ ہوا ، جنوری میں دیہی علاقوں میں قیمتوں میں اضافے کی شرح 5.8فیصد اور گزشتہ سال فروری میں 1.1فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے(ایس پی آئی ) میں فروری کے دوران 4.8فیصد اضافہ ہوا، جنوری میں ایس پی آئی میں اضافے کی شرح 3.3فیصد اور گزشتہ سال فرور ی میں منفی 0.2فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔ فروری میں ہول سیل پرائس انڈیکس میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جنوری میں ہول سیل پرائس انڈیکس میں اضافے کی شرح 0.2فیصد جبکہ گزشتہ سال فروری میں انڈیکس میں 0.2فیصد کی کمی ہوئی تھی۔

پی بی ایس کے مطابق فروری میں شہری علاقوں میں نان فوڈ ، نان انرجی افراط زر میں اضافے کی شرح 7.1فیصد ریکارڈکی گئی جو جنوری میں 7.2فیصد اورگزشتہ سال فرور ی میں 7.8فیصد تھی۔ دیہی علاقوں میں نان فوڈ، نان انرجی افراط زر کی شرح 8.3فیصد ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں بھی 8.3فیصد اور گزشتہ سال فروری میں 10.4فیصد تھی۔

شہری علاقوں میں بنیادی افراط زر کی شرح 5.1فیصد اور دیہی علاقوں میں 5.6فیصد رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق فروری میں انڈوں کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر22.39فیصد، چکن 19.99 فیصد، آلو15.89فیصد، دال مسور4.03فیصد،پیاز3.90فیصد،تاز سبزیاں 3.88فیصد، بیسن1.67فیصد، بناسپتی گھی 0.99فیصد، کوکنگ آئل 0.94فیصد، گڑ 0.39فیصد،چینی 0.35فیصد، ٹرانسپورٹ خدمات 10.38فیصد اور سٹیشنری کی قیمت میں 0.03فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس جنوری کے مقابلے میں فروری میں ٹماٹر کی قیمت میں 23.05فیصد، تازہ پھل 11.48فیصد، دال ماش 8.19فیصد، مشروبات1.65فیصد،گوشت و تیار خوراک 0.44فیصد، دال چنا 0.24فیصد، بجلی کی قیمتیں 10.03فیصد، لانڈری خدمات 2.09فیصد، ٹیلرنگ 2.04فیصد، ٹھوس ایندھن 1.71 فیصد، ڈاکٹر و کلینک فیس 1.05فیصد، مائع ہائیڈرو کاربن 0.97فیصد ، پٹرول 0.88فیصد اور مکینیکل خدمات کی قیمتوں میں 0.76فیصد اضافہ ہوا۔