صدرمملکت نے گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کااستعفیٰ منظورکرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کااستعفیٰ منظورکرلیا۔

ایوان صدرپریس ونگ سے جاری بیان کے کے مطابق صدرمملکت نے نئے گورنر کی تعیناتی تک گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکرسیدامجدعلی کوقائمقام گورنرمقررکردیاہے۔ دریں اثناءصدرمملکت نے گریڈ 21 کے ریٹائرڈ آفیسر ظہیرپرویزخان کوفیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبرمقررکردیاہے۔