صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔
جمعہ کو ایوان کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کے عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں،پاکستان کے بہادر سپوت وطن کے دفاع اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔صدرِ مملکت نے شہید جوانوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔







