صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سابق ریاستِ خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سابق ریاستِ خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق ریاستِ خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے میر علی مراد خان تالپور کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر علی مراد خان تالپور کی خیرپور اور سندھ کی تاریخ و ثقافت کے تحفظ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدرِ مملکت نے اللّٰہ تعالیٰ سے میر علی مراد خان تالپور کے درجات کی بلند ی اور اہلِخانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔