صدرِ مملکت کا قلات اور گوادر میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین،شادی کور میں میجر وجاہت کی شہادت پر افسوس کا اظہار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر کے مختلف علاقوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش اور ضلع گوادر کے علاقے شادی کور میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر کے مختلف علاقوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش اور ضلع گوادر کے علاقے شادی کور میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے میجر وجاہت وحید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔صدرِ مملکت نے ملک کے امن و استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی مسلسل قربانیوں اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔