صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کی لارڈ نذیر احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنگی جنون پیدا کر کے آگ سے کھیلنے کے بجائے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کرکے خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پیر کو کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنگی جنون پیدا کر کے آگ سے کھیلنے کے بجائے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کرکے خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پیر کو کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جموں وکشمیر کے عوام امن پسند ہیں اور وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنا پیدائشی اور جمہوری حق ، حق خودارادیت مانگ رہے ہیں ۔ جس کے جواب میں قابض بھارتی افواج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے امن مذاکرات نہ ہی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں کو مقبوضہ کشمیر کے اندر جانے کی اجازت دینے لئے تیار ہے۔

مزید خبریں