صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا امریکہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اجتماع سے خطاب

مظفرآباد۔نیو یارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے امریکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے ان لوگوں کے حقوق کے لئے آگے آئیں جو بھارت کی ریاستی دہشت گردی، جارحیت اور نو آبادیاتی نظام کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ امریکہ کے معروف ہاورڈ کلب میںامریکہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک …

مظفرآباد۔نیو یارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے امریکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے ان لوگوں کے حقوق کے لئے آگے آئیں جو بھارت کی ریاستی دہشت گردی، جارحیت اور نو آبادیاتی نظام کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ امریکہ کے معروف ہاورڈ کلب میںامریکہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کی طرح جموں وکشمیر کے عوام نے بھی 1947ءمیں جنگ آزادی لڑی اور اپنی ریاست کا ایک چھوٹا سا حصہ آزادکرایا جو اب آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے نام سے پہچانا جاتا ہے لیکن بعد میں بھارت نے ریاست کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ کر لیا جو آج بھی بھارت کے قبضہ میں ہے۔ جموں وکشمیر کے عوام ریاست کے آزاد حصہ میں ایک بااختیار جمہوری حکومت کے تحت تعلیم و ترقی کے لئے کوشاں ہیں جبکہ مقبوضہ حصے کے عوام غیر ملکی قبضہ اور وحشت و درندگی کے خاتمہ کے لئے بر سرپیکار ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے ظلم و بربریت سے تقریب کے شرکاءکو آگاہ کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پورا مقبوضہ جموں وکشمیر گزشتہ 54دن سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے اور اس دوران ہزاروں شہریوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ یہ جیل نازی جرمنی کے حراستی کیمپوں سے کسی طرح مختلف نہیں ہے۔