اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض 7 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں کو ناقابل تصور ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھارتی افواج کا معمول بن چکا ہے، معصوم کشمیریوں کو آئے روز قتل اور پابند سلاسل کیا جاتا ہے اور ان …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا ڈلاس میں ”فرینڈز آف کشمیر“ کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض 7 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں کو ناقابل تصور ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھارتی افواج کا معمول بن چکا ہے، معصوم کشمیریوں کو آئے روز قتل اور پابند سلاسل کیا جاتا ہے اور ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈلاس میں ”فرینڈز آف کشمیر“ کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کو 1947ءسے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، 1947ءسے لے کر 1989ءتک تقریباً5 لاکھ کشمیریوں کو بےدردی سے شہید کیا گیا جبکہ 1989ءسے اب تک ایک لاکھ لوگوں کو شہید کیا گیا۔








