صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کو امریکہ کے سرٹیفکیٹ آف سپیشل کانگریشنل ریکگنیشن سے نوازا گیا

مظفرآباد۔نیو یارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کو امریکہ کے سرٹیفکیٹ آف سپیشل کانگریشنل ریکگنیشن سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ امریکی کانگریس کے رکن تھامس سیوزی نے نیویارک کے کانگریس کے ایک حلقے کے رائے دہندگان کی جانب سے صدر آزادکشمیر کو دیا۔ امریکی کانگریس کے رکن نے نیویارک میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران اور بعد میں اپنا وقت …

مظفرآباد۔نیو یارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کو امریکہ کے سرٹیفکیٹ آف سپیشل کانگریشنل ریکگنیشن سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ امریکی کانگریس کے رکن تھامس سیوزی نے نیویارک کے کانگریس کے ایک حلقے کے رائے دہندگان کی جانب سے صدر آزادکشمیر کو دیا۔ امریکی کانگریس کے رکن نے نیویارک میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران اور بعد میں اپنا وقت اور صلاحیتیں نیویارک کی کشمیری کمیونٹی کے لئے وقف کرنے پر صدر سردار مسعود خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ صدر آزادکشمیر کو یہ ایوارڈ ممتاز پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈاکٹر عابد شیخ کی رہائش گاہ پر عشائیہ کی ایک تقریب میں عطا کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ڈاکٹر عابد شیخ نے صدر سردار مسعود خان اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں امریکہ کا دورہ کرنے والے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے اعزاز میں کیا تھا۔ امریکی کانگریس کے رکن نے صدر سردار مسعود خان کو چیلنج کوائن سے بھی نوازا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے امریکی کانگریس کے رکن اور نیو یارک کے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیو یارک کے شہریوں اور رکن کانگریس کی طرف سے دئیے گے اس اعزاز کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔