صدر آصف علی زرداری کا بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خلاف کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ملک کی بقا کے لئے ضروری ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے ہفتہ …

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ملک کی بقا کے لئے ضروری ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آٹھ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے انجام کو پہنچائے جانے پر جوانوں کے عزم و بہادری کو سلام پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں ۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم منظم دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ملک کی بقا کے لئے ضروری ہے۔

 

مزید خبریں